بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران رین منبی (آر ایم بی ) میں کی جانے والی سرحد پارادائیگیوں کے کاروباری حجم اور لین دین کی قدر میں مستحکم توسیع کی سطح برقرار رہی ہے ۔
چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران چین کے رین منبی میں سرحد پار ادائیگی کے نظام کے ذریعے 10 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ لین دین کیے گئےجو کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں 25.34 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان لین دین کی کل مالیت 228 کھرب50 ارب یوآن(تقریباً 32 کھرب 90 ارب امریکی ڈالر) تھی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں19.39 فیصد زیادہ ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اس عرصہ کے دوران روزانہ اوسطاً تقریباً 16 ہزار 300 ٹرانزیکشنز نمٹائی گئی ہیں جس میں لین دین کی مالیت تقریباً 368.53 ارب یوآن تھی۔