• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی آٹوموبائل برآمدات میں نومبرکے دوران اضافہ ریکارڈتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل برآمدات میں نومبر 2022 میں اضافے کی رفتار برقرار رہی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق  چینی کار مینوفیکچررز نے نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 64.8 فیصد اضافے کے ساتھ  3لاکھ 29 ہزار  کاریں برآمد کیں۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال کے پہلے 11 ماہ میں کل 27لاکھ 90ہزار  کاریں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55.3 فیصدزیادہ ہیں۔نومبر میں مسافر کاروں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 62.2 فیصد جبکہ کمرشل کاروں کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 79.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق  چین نے گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی 95ہزار گاڑیاں برآمد کیں، جو گزشتہ سال سے 150 فیصد زیادہ ہیں۔