• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی آٹوموبائل انڈسٹری میں مستحکم ترقی کی رفتار برقرارتازترین

September 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے کوویڈ-19 کی وبا کے باوجود اگست میں پیداوار اور فروخت میں  مستحکم ترقی کی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار  کے مطابق  دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ میں گزشتہ ماہ 24لاکھ گاڑیاں تیار اور23لاکھ 80ہزار فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 38.3 فیصد اور 32.1 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں،1کروڑ69لاکھ70ہزار گاڑیاں تیار کی گئیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں4.8 فیصد زیادہ ہیں۔فروخت  ہونے والی گاڑیوں کی تعداد1کروڑ68لاکھ 60ہزار رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہیں۔

سست کاروباری حالات کے دوران ملک کی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کو  ترجیحی خریداری ٹیکس پالیسیوں سے فائدہ پہنچا۔ اگست میں مسافر گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 43.7 فیصد اور 36.5 فیصد اضافہ ہوا۔