بیجنگ(شِنہوا) چین کی براڈکاسٹنگ، ٹیلی ویژن اور آن لائن آڈیو ویژول سروس انڈسٹری کی رواں سال کی پہلی ششماہی میں آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 668ارب30 کروڑ یوآن( 95ارب 30کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نائب سربراہ ژو یونگ لیی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کیبل ٹی وی نیٹ ورکس اور 5جی ایک ساتھ ترقی کررہے ہیں اوربراڈکاسٹنگ 5جی نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد2کروڑ80لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق1ارب7کروڑصارفین کے ساتھ آن لائن آڈیو ویژول و خدمات ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔
ژو نے کہا کہ چین براڈکاسٹنگ، ٹی وی اور آن لائن ویڈیو مواد کی تیاری کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن گیا ہے، جس میں مختلف انواع میں شاندار کام کیا گیا ہے۔
رواں سال جنوری سے اگست تک 148 ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مختلف قسم کے شوز نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی۔