• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیاتازترین

October 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ  کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 37 واں سیشن بیجنگ میں شروع ہوگیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کی اور خطاب کیا۔

سیشن  کے پہلے مکمل اجلاس کا ایجنڈا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولیائی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔

لی ژان شو نے کامریڈ شی جن پھنگ کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ نظریاتی، سیاسی اورعملی طور پر بنیادی سطح کا اتحاد برقرار رکھنے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  20 ویں قومی کانگریس سے حاصل کردہ اہم سیاسی نتائج کو گہرائی سے جاننے کی کوششوں پر زور دیا۔

لی ژان شو نے کہا کہ نئے دورمیں نئے سفر پر جماعت کے مرکزی اہداف کو مکمل طور پر سمجھنے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے تمام محاذوں پر قانون کی حکمرانی پر عملداری، پورے عمل میں عوامی جمہوریت کا فروغ، ریاستی حکمرانی میں عوامی کانگریس کے نظام کے اہم کردار کو بہتر بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔