• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی 2022 میں مجموعی مقامی پیداوار 1210.207 کھرب یوآن رہیتازترین

January 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) وبا کے دوبارہ ابھرنے اور پیچیدہ بیرونی ماحول اور دباؤ کے باوجود چین کی معیشت نے 2022 میں مستحکم ترقی کی ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق چین کی مجموعی قومی پیداوار ریکارڈ 1210.207 کھرب یوآن (179.5 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی مقامی  پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیچے کی طرف د با ؤ کے با وجود قومی معیشت ترقی کرتی رہی اور معاشی پیداوار ایک نئی سطح پر پہنچی،روزگار اور قیمتیں عمومی طور پر مستحکم رہیں جبکہ لوگوں کی زندگی مسلسل آسان ہوئی۔

 اعلی معیار کی ترقی میں نئی کامیابیاں ملیں جبکہ مجموعی طور پر معاشی و سماجی ترقی مستحکم اور صحت مند رہی۔

کانگ نے کہا کہ تاہم مقامی معاشی بحالی ٹھوس بنیادوں پر نہیں ہے کیونکہ بین الاقوامی صورتحال اب بھی پیچیدہ اور شدت کے ساتھ موجود ہے۔ 

 طلب میں کمی، رسد میں رکاوٹ اور کمزور توقعات کا مقامی تہرا دباؤ اب بھی منڈلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین رواں سال معاشی استحکام کو اپنی اولین ترجیح بنائے گا اور استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھائے گا۔