بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں موسم خزاں کی فصل جوبن پر ہے۔ ملک بھر میں کسان کھیتوں میں مصروف ہیں۔ کچھ لوگ فصلوں کی مئوثر کٹائی کے لئے انٹیلی جنٹ ٹریکٹرز اور اسمارٹ کمبائنز کا استعمال کررہے ہیں جبکہ دوسرے روایتی طریقے سے فصل کی کٹائی میں مصروف ہیں۔
چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی یوتیان کے قصبے ہونگ چھیاؤ میں دیہاتی کو چینی گوبھی کی کٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لین یی کی کاؤنٹی تان چھنگ میں دیہاتی کی کاٹی گئی مکئی کی فصل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر یونگ ژو کی کاؤنٹی لان شان کے قصبے توشی میں دھان کے کھیتوں کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)
چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر زی شینگ کے گاؤں شینگ تانگ میں ایک دیہاتی چاول کی فصل کاٹ رہا ہے۔ (شِنہوا)