• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے:ترجمانتازترین

May 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  وہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور نیٹو پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں حقیقی معنوں میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کیا جن میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کی زیر قیادت کوسوو فورس اور کوسوو پولیس نے پیر کو سرب مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے تشدد کا استعمال کیا،جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین  تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اورخودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور پرسٹینا میں عارضی اداروں کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سرب اکثریتی میونسپلٹیز کی انجمن/کمیونٹی کے قیام کا اپنا فرض پوراکرے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور خطے میں امن کے لیے صحیح معنوں میں کردار ادا کرے۔