• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، خدمات کی آؤٹ سورسنگ صنعت میں مستحکم ترقیتازترین

October 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ صنعت میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ  کے دوران مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

چینی کمپنیوں نے جنوری تا ستمبر تک کے عرصہ کے دوران تقریباً 13 کھرب 79 ارب یوآن (تقریباً 192.7 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے خدمات کی آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ 

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کی نسبت 12.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصہ کے دوران جن معاہدوں پر عمل درآمد ہوا ان کی لاگت 947.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ان میں سے سمندر پار خدمات کی آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت مجموعی طور پر گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.6 فیصد بڑھ کر 782.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔

معاہدوں پر عمل درآمد کے لحاظ سے سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران امریکہ، یورپی یونین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں کے ساتھ خدمات کی آؤٹ سورسنگ میں بالترتیب 7.1 فیصد، 14.1 فیصد اور8.2 فیصد گز شتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا۔