بیجنگ (شِنہوا) اطالوی تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے خدمات کے شعبے کو آزاد بنانے اور غیر ملکی کمپنیزکے لیے اپنی مارکیٹ کو کھلے پن کا حامل بنانے کی کوششوں میں مزید قدم آ گے بڑ ھا یا ہے۔
اطالوی تجارتی کمیشن کے بیجنگ دفتر کے ٹریڈ کمشنر گیان پاؤلو برونو نے 2023 میں جاری چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں شِنہوا کو بتایا کہ ہم چینی حکومت کی جانب سے اس ملک میں خدمات کے شعبے تک رسائی کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔
برونو نے کہا کہ چین عالمی کاروباری اداروں خاص طور پر خدمات کے شعبے میں مزید کھلے پن کا حامل بن رہا ہے۔یہ وہ بنیادی پیغام ہے جو چین رواں سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے ذریعےدینا چاہتا ہے۔
برونو نے کہا کہ ہم واقعی بہت مثبت کام کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں خدمات کے شعبے میں اطالوی معیشت کی طاقت پیش کرنے پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی چینی شراکت داروں کے ساتھ پہلے سے ہی شاندار تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدے کے لئے ٹھوس منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرنا چاہتا ہے۔