• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاامریکی وزیر خارجہ کے دورے کاخیرمقدمتازترین

January 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورے کا خیرمقدم کیا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ انتھونی بلنکن کے دورہ چین  کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے  امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے ان خیالات کااظہارنیوز بریفنگ میں ان رپورٹس کے حوالے سے کیا کہ امریکی وزیر خارجہ 5 فروری کو چین کا دورہ اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات کریں گے۔ وانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں تعاون کے تین اصولوں کے مطابق دیکھا اور ترقی دی ہے۔ ترجمان نے اس  امید کا اظہارکیا کہ امریکہ چین کے بارے میں صحیح سوچ اختیار کرےگا، تصادم کی بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے یکساں مفاد پر مبنی نتائج حاصل کرے گا۔