• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تنازعات کے شکارعلاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکا مطالبہتازترین

May 29, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو تسونگ نے تنازعات کے شکارعلاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی:خواتین اورنوجوانوں کا کردارکے عنوان سے ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئےفو نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری کوخواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیےجنگ بندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

چینی نمائندے نے کہا کہ آج کی دنیا امن سے کوسوں دورہے۔ مشرق وسطیٰ سے لے کرافریقہ تک، یوریشیا سے لے کر کیریبین میں ہیٹی تک،جنگیں اورپرتشدد تنازعات شدت کے ساتھ  جاری ہیں جس کا سب سے پہلا شکار خواتین اور نوجوان ہیں۔ فو  نے کہا کہ جب تحفظ اور حتیٰ کہ بقا بھی خطرے میں پڑ جائے  توکچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری اور جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کرنی چاہیے۔