• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو مزید ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلانتازترین

August 24, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو ہنگامی امداد کی ایک اور کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں 700 سے زائد افرادجاں بحق اور 3لاکھ  سے زیادہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ بدھ کو میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان سے آگاہ ہے اور وہ متاثرین سے دلی تعزیت اورغمزدہ خاندانوں، زخمیوں اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے سماجی وذریعہ معاش تعاون فریم ورک کے تحت، چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار واٹر پروف خیمے فراہم کیے ہیں،جو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائنز تک پہنچائے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔