• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ریلے سیٹلائٹ چھیو چھیاؤ-2 چاند کے گرد مدار میں داخل ہوگیاتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کا ریلے سیٹلائٹ چھیو چھیاؤ-2 کامیابی کے ساتھ چاند کے گرد اپنے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن( سی این ایس اے) نے پیر کوبتایا کہ   تقریباً 112 گھنٹے کی پرواز کے بعد، سیٹلائٹ نے چاند کی سطح سے تقریباً 440 کلومیٹر کے فاصلے پر  رات 12بج کر46منٹ(بیجنگ وقت)  پر اپنی رفتار کو کم کرناشروع کیا جس کے 19 منٹ بعد وہ چاند کے گرد اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا۔

اپنے مدار کی اونچائی اور جھکاؤ کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے، چھیو چھیاؤ-2 چاند کے گرد اپنے ہدف شدہ بیضوی مدار میں داخل ہو گا اور شیڈول کے مطابق چاندکے تحقیقاتی مشنزچھانگ ای- 4 اورچھانگ ای-6 کے ساتھ مواصلاتی ٹیسٹ انجام دے گا۔