بیجنگ(شِنہوا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر چین نے منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے پیر کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 185 یوآن (تقریباً 25.97 امریکی ڈالر) اور 175 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔
قیمتوں کے تعین کےموجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی اگر 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔