• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کااعلانتازترین

January 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 250 یوآن (تقریباً 36 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 240 یوآن فی ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مختصرمدت کے دوران قیمتوں میں اتار چڑھاؤمتوقع ہے۔

قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کو خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

کمیشن نے تازہ ترین اضافے سے پہلے مسلسل تین مواقع پر خوردہ قیمتوں میں کمی کی تھی۔