بیجنگ(شِنہوا)چین نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم پرویزمشرف کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
مشرف کو چینی عوام کا پرانا دوست قرار دیتے ہوئے ماؤ نے کہا کہ سابق صدر نے چین پاکستان تعلقات کی ترقی میں اہم کردارادا کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کو آگے بڑھانے، سٹریٹیجک تعاون پرمبنی سدا بہار شراکت داری کو فروغ دینے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔