• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا نوول کرونا وائرس ردعمل کے نئے مرحلہ میں رقم کی فراہمی یقینی بنا نے کا اعلانتازترین

January 17, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین نے نوول کرونا وائرس ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں صحت کی دیکھ بھال اور سنگین کیسز کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 اس عمل کے دوران  متعدی مرض سے نمٹنے کے لیے رقم کی فراہمی کی کوششیں تیز کی جا ئیں گی۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری اخراجات میں اضافہ بنیادی طور پر علاج میں سبسڈی، طبی عملے کی عارضی مراعات ، ویکسین اور ویکسی نیشن اور طبی صلاحیت میں بہتری کے لیے ہوگا۔

کاؤنٹی سطح کے اسپتالوں میں نوول کرونا وائرس کے سنگین مریضوں کے علاج اور دیہی علاقوں میں ہنگامی علاج و انتہائی نگہداشت کے لئے مزید وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

حالیہ مہینوں میں چین نے بدلتی صورتحال کی روشنی میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں  فعال ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

ملک نے نوول کرونا وائرس کی متعدی بیماری کے انتظامات کو اے کلاس سے کم کرکے بی کلاس کردیا ہے جس میں توجہ اب انفیکشن سے بچنے کی بجائے صحت کی دیکھ بھال اور سنگین نوعیت کے کیسز پر مرکوز ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق صحت عامہ بارے منصوبوں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے بانڈز جاری ہوں گے جس میں مقامی حکومتوں کی مدد کی جائے گی۔

مرکزی بجٹ طبی علاج، طبی عملے کی مراعات اور ویکسی نیشن سے متعلق مقامی کا موں پر سبسڈی دے گا۔ 

مقامی حکومتوں کو مالی مشکلات کا شکار دیہی علاقوں اور کاؤنٹیز میں سرمایہ کی طلب پر توجہ دینی چاہیئے۔

وزارت نے کہا کہ نوول کرونا وائرس ردعمل میں علاج کے لئے درکار سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبز چینل قائم کئے جائیں گے اور ان میں بہتری لائی جائے گی۔