بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونیو الے بین الاقوامی فورم میں شریک ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی حکمرانی اور فروغ کے بارے میں چین کی سوچ اورنقطہ نظر موثرہے جوانسانی حقوق کے حوالے سے درپیش عالمی چیلنجز کے حل کے لیے نئی بصیرت فراہم کر سکتا ہے۔فورم آن گلوبل ہیومن رائٹس گورننس میں اندرون و بیرون ملک سے 300 سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔ فورم کے شرکا نے اس بات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح انسانی حقوق کے بارے میں چین کا نقطہ نظر اندرون ملک انسانی حقوق کے حوالے سے اس کے طرز عمل اور اس کی سفارت کاری سے ظاہر ہوتا ہے۔ملکی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے چین کی کوششوں کے بارے میں، انٹیگوا اور باربوڈا کی وزارت خارجہ، زراعت، تجارت اور باربوڈا امور کے وزیر ایورلی پال چیٹ گرین نے انسانی حقوق کی حکمرانی کے لیے چین کے "عوام پر مبنی" نقطہ نظر کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ انسانی حقوق سب لوگوں کے حوالے سے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقطہ نظر واضح طور پر چین کی جانب سے وبا پر قابو پانے کی کوششوں کے طریقے سیظاہر ہوتا ہے۔