• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا نیپال میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوستازترین

January 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نیپال میں طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران متاثرین کیلئے گہری تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سانحہ پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔  نیپال کے ایک روایتی اور مخلص دوست کے طور پر دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں نیپالی عوام کے ساتھ ہیں۔

عملے کے 4 ممبران اور 68 مسافروں کو لیکر کھٹمنڈو سے پوکھرا جانیوالا یی تی ایئرلائن کا ایک طیارہ دریائے سیتی کی گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اتوار کے روز جائے حادثہ سے 68 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لاپتہ 4 افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔