• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مصر کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے توانائی بچت اشیا کا عطیہتازترین

June 19, 2023

قاہرہ (شِنہوا)چین نے توانائی کی بچت کرنے والی اشیا پر مشتمل ایک کھیپ مصر کو عطیہ کی ہے جس کا مقصد شمالی افریقی ملک کو سبز تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کی جانب سے عطیہ کردہ اشیا میں شمسی توانائی سے چلنے والی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس، ایل ای ڈی بلب، شمسی ہوم سسٹم اور توانائی بچانے والے ایئرکنڈیشنر شامل ہیں جس سے مصر میں کھپت کے طرز کو سبز بنانے میں مدد ملے گی۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ حوالگی تقریب میں مصر میں چین کے سفیر لیا لی چھیانگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین ۔ مصر تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے وسیع ہونے کا عکاس ہے۔سفیر نے کہا کہ یہ سبز اور کم کاربن تبدیلی کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین اور مصر کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔مصری وزارت ماحولیات میں ماحولیاتی امور ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو علی ابو سینا نے شِںہوا کو بتایا کہ اس عطیہ سے مصر میں گرین ہاس گیس کا اخراج کم ہوگا جس  سے ماحولیات بارے اہداف حاصل کئے جا سکیں گے۔چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات اور مصر کی وزارت ماحولیات کے درمیان 2016 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے بارے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔یہ عطیہ اسی مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ فریم ورک کے تحت دیا گیا ہے۔