• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مشترکہ مستقبل کے تحت انسانی معاشرے کی تعمیر کا فروغ جاری ر کھنے کا اعلانتازترین

October 23, 2022

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے بارے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کے روز شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں پریس سے خطاب میں کہا کہ ہم دیگر تمام ممالک کے عوام کے ساتھ ملکر انسانیت کے امن، ترقی، شفافیت ، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار کی حمایت کے لئے کام کریں گے تاکہ عالمی امن کو تحفظ اور عالمی ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے کی تعمیر فروغ پاسکے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا غیرمعمولی مشکلات کا شکار ہے، شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے دنیا کے لوگوں پر مستقل زور دیا ہے کہ وہ انسانیت کے مستقبل اور قسمت کو سمجھیں اور اس کی تشکیل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام ممالک مشترکہ بھلائی کے مقصد کی پیروی کرتے ہیں تو ہم رواداری سے رہ سکتے ہیں، باہمی فائدے کے لئے تعاون کرسکتے ہیں اور دنیا کے روشن مستقبل کے لئے ایک ساتھ  کام کرسکتے ہیں۔