• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ روکنے کا مطالبہتازترین

October 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری خصوصاً اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے ممالک سےتعمیری کردار ادا کرنے اورمشرق وسطیٰ میں مزید انتشار پیدا کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یکم اکتوبر کو بیجنگ کے وقت کے مطابق، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی حملہ کیا اور اس کے بعد 2 اکتوبر کی صبح ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملہ کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ چین کو مشرق وسطیٰ کے بحران پر گہری تشویش ہے، اوریہ کہ چین لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جس سے لڑائی اور کشیدگی میں اضافہ ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  غزہ میں طویل لڑائی مشرق وسطیٰ میں بحران کی اصل وجہ ہے تمام فریقوں کو جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔