• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے پر زورتازترین

June 04, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھے۔

 چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے رواں سال ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دو ۔ریاستی حل کو فوری طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصے سے ایجنسی نے فلسطینی پناہ گزینوں کو اہم امداد اور تحفظ فراہم کرکے ان کی انسانی حالت زار کو کم کرنے میں ز بردست اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

چین ایجنسی کے کام کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے اور گزشتہ سال دسمبر میں ایجنسی کے مینڈیٹ کی تجدید سے متعلق قرارداد کو جنرل اسمبلی کی طرف سے اکثریت سے منظور کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایجنسی حالیہ برسوں میں گہرے مالی بحران کا شکار ہے اور اس کی اپنے فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت انتہائی محدود ہے۔

سفیر نے کہا کہ چین نے یو این آر ڈبلیو اے کے لئے سیاسی حمایت اور مالی یقین دہانیوں  اور اردن، لبنان اور شام سمیت میزبان ممالک کی ضروری مدد کا مطالبہ کیا۔ ہم غزہ کی پٹی سے ناکہ بندی ختم کرنے، مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار کو مزید خراب کرنے والے یکطرفہ اقدامات سے بچنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

گینگ نے کہا کہ چین طویل عرصے سے فلسطین کو انسانی و ترقیاتی امداد فراہم کر رہا ہے اورایجنسی کو اس کا  مینڈیٹ  پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس سال چین ایک بار پھر ایجنسی کو 10لاکھ  امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔