• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے انتھک کوششیں کا اعلانتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان وانگ وین بن  سے ایک پریس بریفنگ میں سوال پوچھا گیا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 28 اکتوبر کو منعقدہ ہنگامی خصوصی اجلاس میں اکثریت سے منظور کردہ غزہ میں جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے مطالبے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

اس کے جواب میں وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں فوری، پائیدار اور مستحکم انسانی جنگ بندی، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور شمالی غزہ کو خالی کرنے کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد فلسطینی شہری آبادی کی جبری منتقلی کی کسی بھی کوشش کو بھی مسترد کرتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ یہ قرارداد دنیا کے بیشتر ممالک کے مضبوط مطالبے کی عکاس ہے۔

وانگ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایک طویل عرصے سے فلسطینی عوام کے آزاد ریاست کے حق کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ طویل عرصے سے ان کے بنیادی حقوق کی کوئی بنیادی ضمانت نہیں ملی اور یہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کی بنیادی وجہ ہے اور اس طرح کی تاریخی ناانصافی جاری نہیں رہنی چا ہئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو اپنے دفاع کا حق ہے لیکن اس حق کا استعمال بین الاقوامی قانون خاص طور پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔