• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مسافر جیٹ سی 919 سنگاپور ایئر شو 2024 میں شرکت کرے گاتازترین

February 10, 2024

سنگاپور(شِنہوا) چین کا مسافر جیٹ سی 919 سنگاپور ایئر شو 2024 میں پرواز کا مظاہرہ کرے گا، ایئر شو  20 سے 25 فروری تک جاری رہے گا۔

سنگاپور ایئر شو 2024 کے میزبان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بھارت، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کی ایروبیٹک ٹیمیں  ایئر شو میں فضائی پرفارمنس پیش کریں گی۔ امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار ایئر شو میں فلائی پاسٹ کرے گا۔

سنگاپور کی فضائیہ کا  ایف -15 لڑاکا طیارہ اور اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر بھی ایئر شو میں شریک ہوں گے۔