• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ ایشیائی کھیلوں میں 183 کھلاڑیوں کا دستہ بھیجے گاتازترین

September 13, 2023

مکاؤ (شِنہوا) چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ آمدہ ہانگ ژو ایشین گیمز میں 273 ارکان پر مشتمل دستہ بھیجے گا جس میں 183 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔

مکاؤخصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مطابق کھلاڑی اکواٹکس، ٹریک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور مارشل آرٹس سمیت 21 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

 مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے  چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے کھلاڑیوں کو روانگی سے قبل  الوداعیہ دیا۔

ہو نے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہرکی وہ ملک اور مکاؤ کے لئے اعزازات حاصل کریں گےاور 2025 میں ہانگ کانگ ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ اور گوانگ ڈونگ صوبے کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ 15 ویں چینی قومی کھیلوں کی مکمل تیاری کریں گے ۔

ہو نے مکاؤ میں کھیلوں کی ترقی میں مسلسل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ کھیلوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی تربیت کو ترجیح دی جائے گی۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیل 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔