• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا میانمار سے ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہتازترین

May 03, 2023

بگان، میانمار(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ میانمار کے دورے کے دوران، چھن نے نشاندہی کی کہ میانمار کے سرحدی علاقے طویل عرصے سے ٹیلی کام فراڈ گینگز کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں، جنہوں نے چینی شہریوں کے مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے چینی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔ چھن گانگ نے کہا کہ  چینی حکومت اس معاملے کو بہت اہمیت دیتی ہے اور جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے پرعزم ہے،چین میانمار کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے اور مختلف محکموں کو مربوط کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ چین، میانمار اور تھائی لینڈ میں  ٹیلی کام فراڈ کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کریں اس میں پھنسے ہوئے چینی شہریوں کو بروقت بچایا جائے۔

اس موقع پر میانمارحکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں ٹیلی کام فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی محکموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔