اقوام متحدہ(شِنہوا )چین کے ایک ایلچی نے مالی میں فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور اتوار کو ہونے والے آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔آئینی ریفرنڈم مالی کے لیے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے اور دیرپا استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ چین مالی میں آئین کے مسودے و ریفرنڈم کی تیاری اور انتخابی اداروں کی تعمیر میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہم مالی میں تمام متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں اور آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ریفرنڈم مالی کا اندرونی معاملہ ہے۔ عالمی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کی حکومت کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں اور مالی میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کریں۔ژانگ نے کہا کہ مالی ساحیل اور مغربی افریقہ میں انسداد دہشت گردی میں سب سے آگے ہے اور اس نے دہشت گردی کے پھیلا کو روکنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو ان کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے اور مالی کی مالی معاونت کے لیے اس کے سیکورٹی کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کی غرض سے مالی امداد، سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹک میں کوششیں تیز کرنی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے لیکن چین نے انسداد دہشت گردی میں انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی بنانے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی پر دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے جبکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بدنام کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے جس کا فائدہ صرف دہشت گرد قوتوں کو ہوگا۔