• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مہاجرین کی امداد کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کا مطالبہتازترین

November 01, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل اور پناہ گزینوں کی امداد کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ دنیا میں اس وقت، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات، سست عالمی اقتصادی بحالی اور بار بار آنے والی قدرتی آفات کی وجہ سے پناہ گزینوں کو  پیچیدہ حالات اور خوفناک چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروریات اور مطلوبہ  فنڈنگ میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ بہت سی امدادی ایجنسیاں اپنی خدمات ختم کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور لاتعداد خاندان انتہائی سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کے جذبے کو آگے بڑھانا چاہیے، وسائل کو متحرک  اور کثیرالجہتی اداروں جیسے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی مدد میں ممکنہ حد تک ہم آہنگی پیدا کرنا چاہیے۔