• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا لاجسٹکس سیکٹر اکتوبر میں کم فعال رہاتازترین

November 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کیسز کی حالیہ بحالی کے باعث اکتوبر کے دوران لاجسٹکس سیکٹر کم فعال رہا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ(سی ایف ایل پی) کی جانب سے جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کو ٹریک کرنیوالا انڈیکس گزشتہ ماہ 48.8 فیصد پر موجود رہا جو ستمبر کے مقابلے میں 1.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

انڈیکس کا 50 سے اوپر رہنا توسیع جبکہ 50 سے کم ریڈنگ سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس 48.5 فیصد رہا جو ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاجسٹک مارکیٹ کی طلب کو ابھی مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سی ایف ایل پی کے مطابق اکتوبر میں کاروباری سرگرمیوں کی توقعات کا ذیلی انڈیکس 53.8 فیصد پر پہنچ گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی وباء کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کی بنیاد پر لاجسٹکس کے شعبے میں ترقی کی رفتار کا دوبارہ حصول ممکن ہے۔