• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز نئے مشنز پر روانہتازترین

December 29, 2022

نان جنگ (شِنہوا) چین کی بندرگاہ سے ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ -3 خلائی جہاز کی نگرانی کے نئے مشن پر روانہ ہوگیا۔

عملے کے ارکان نئے سال اور چینی قمری سال نو کی تعطیلات سفر کے دوران گزاریں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے سہولیات کی جانچ پڑتال کی تربیت حاصل کی  اور سپلائز کو دوبارہ بھرا۔

رواں سال جہاز نے سمندر میں 120 دن سے زائد وقت گزارا۔ اس دوران اس نے 33 ہزار ناٹیکل میل سے زائد سفر کیا اور 4 نگراں کام مکمل کئےجس میں شین ژو۔ 14 انسان بردار خلائی پرواز بھی شامل تھی۔

یوآن وانگ -3 چین کی دوسری نسل کا خلائی ٹریکنگ جہاز ہے۔ یہ اعلی ، درمیانے اور کم مدار والے مصنوعی سیاروں، خلائی جہازوں اور خلائی اسٹیشن ماڈیولز کی سمندری ٹریکنگ اور نگرانی کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

اسے کام کرتے ہوئے 20 برس سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ اس دوران جہاز 60 سے زائد سفر اور 100 سے زائد مشنز مکمل کرچکا ہے جس میں شین ژو خلائی جہازوں،  چھانگ کے چاند کی تحقیق ، اور بیڈو مصنوعی سیاروں کی نگرانی شامل ہے۔

اس کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔