وین چھانگ ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول منگ تیان اور اس کوخلا میں لے جا نے والے کیریئرراکٹ لانگ مارچ-5 بی وائی 4 کو اکٹھے لانچنگ کے علاقہ میں پہنچا دیا گیا ہے۔
چین کی انسان بردار خلا ئی ایجنسی نے منگل کو کہا ہے کہ لیب ماڈیول کومستقبل قریب میں مناسب وقت پر مدار میں بھیجا جائے گا۔
لانچ سے پہلے منصوبہ بندی کےمطابق فنکشن چیکس اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کی لانچنگ مرکز پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں اور مشن میں شامل تمام شعبہ جات حتمی تیاریوں سے گزر رہے ہیں۔
چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کے دوسرے لیبارٹری کے جزو منگ تیان ماڈیول میں موجود سائنسی آلات کو مائیکرو گریوٹی پر تحقیق اور فلوئڈ فزکس، میٹریل سائنس، کمبسشن سائنس اور بنیادی طبیعیات میں تجربات کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔