• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا قازقستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہتازترین

November 27, 2023

آستانہ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تعاون کمیٹی کے ادارہ جاتی پلیٹ فارم کے کردار کو بڑھانے اور ذیلی کمیٹیوں کے درمیان تبادلوں اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے قازقستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی  مفاد پر مبنی تعاون کو نئی تحریک دی جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے اول نائب وزیر اعظم رومن سکلیار کے ساتھ آستانہ میں چین-قازقستان تعاون کمیٹی کے 11ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈنگ نے کمیٹی کے 10ویں اجلاس کے بعد معیشت اور تجارت، پیداواری صلاحیت، مالی تعاون، باہمی رابطوں، عوامی  تبادلوں اور سیکورٹی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کی جانب سے کی گئی نئی کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک سے معیشت، تجارت، پیداواری صلاحیت اور باہمی رابطوں  جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔