• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جزیرہ نما کوریا کے مسئلہ کے سیاسی تصفیے کا مطالبہتازترین

November 21, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے تمام فریق سیاسی تصفیہ کے لیے پرعزم  رہتے ہوئے بامعنی بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کے تحفظات کو متوازن طریقے سے دور کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےجمعہ کو  پریس بریفنگ میں عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے جمعہ کو جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندرمیں ایک مشتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

   ماؤ نے کہا کہ چین جزیرہ نما میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ  جزیرہ نما میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا اور حالات کو بگڑنے اور تناو میں اضافے کو روکنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات میں ہے۔