لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے جاپان کی طرف سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہانے پر برطانوی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ کے خارجہ ، دولت مشترکہ و ترقیاتی آفس نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے،جس میں تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے معاملے میں جاپانی حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر برطانوی حکومت کے رویے پر گہری تشویش ہے۔ اگر برطانیہ اب بھی ایک ذمہ دار ملک ہے، تو اسے جاپان کے غلط کاموں کو واضح طور پر مسترد اور مذمت کرنی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ جاپانی حکومت نے بین الاقوامی برادری کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کو زبردستی سمندر میں چھوڑنا شروع کر دیا، جس سے جوہری آلودگی کے خطرے کو پوری دنیا میں منتقل کر دیا گیاہے ترجمان نے کہاکہ یہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔