اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) میں تشدد روکنے کے لیے مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے ڈی آر سی میں اقوام متحدہ امن مشن( ایم او این یوایس سی او) کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں جمہوریہ کانگو میں تنازعات حال کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ چینی نمائندے نے کہا کہ جمہوریہ کانگو میں گزشتہ ماہ نئی حکومت کا احسن طریقے سے قیام عمل میں لایاگیا، جس سے ملک کے حکومتی امور چلانے کی جانب ایک نئے باب کا آغاز ہوا،جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی تمام جماعتیں متحد ہوں گی اور امن و استحکام کے حصول کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق ملکی تعمیر کےعمل کو تیز کریں گی۔ تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران مسلح گروپوں کے ہاتھوں 500 سے زیادہ شہری مارے گئے اور 73لاکھ جبری بے گھر ہوئے۔