• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کے سمندری اخراج کی بھرپورمخالفت کااظہارتازترین

October 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کے دوسرے مرحلے پراپنے ردعمل کا اظہار کیاہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے گزشتہ روزاعلان کیا کہ اس نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے اور 17 دنوں میں 7ہزار800ٹن پانی چھوڑنے کا منصوبہ ہے۔

اس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈسچارج پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ "ہم جاپان کے اس یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔"

ترجمان نے کہا کہ وہ  اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سمندر پوری انسانیت کی ملکیت ہے۔ جاپانی حکومت کو بین الاقوامی برادری کے خدشات کا جواب دینے، پڑوسی ممالک کے ساتھ مکمل، مخلصانہ رابطے رکھنے اور جوہری آلودہ پانی کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایک بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات پر زور دینے کی ضرورت ہے جو طویل عرصے تک موثر رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جاپان کے پڑوسی ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس انتظام میں بھرپور شرکت کرسکیں۔