• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یوکرین بحران کے فریقین کے درمیان براہ راست رابطوں کا مطالبہتازترین

March 09, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے فریقین کے درمیان براہ راست رابطوں کو بڑھانے اور بحران کے حل  کے لیے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین بحران جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے حملوں میں اضافہ اور شہری ہلاکتیں ہورہی  ہیں، انسانی صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے جس پر چین کو گہری تشویش اور افسوس ہے۔سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعہ اور تصادم میں کسی کو فتح حاصل نہیں ہوتی۔ تمام تنازعات کا خاتمہ مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے۔ مذاکرات جتنی جلدی شروع ہوں گے اتنی ہی جلد امن آئے گا۔