بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز میں ڈیٹا کے وسائل کو بہتر استعمال میں لانے کے لئے اعدادوشمار پر مبنی بنیادی نظام کی تعمیر بارے خصوصی اقدامات کی تفصیل جاری کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاستی کونسل کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملک کے اعدادوشمار کا یہ نظام ، جائیدادوں کے نظام، گردشی اور تجارتی نظام ، آمدنی کی تقسیم اور ایک حکمراں نظام پر مشتمل ہوگا، تاکہ ڈیٹا کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات سے نمٹا جاسکے جو ایک نئے قسم کا پیداواری عنصر بن چکا ہے۔
قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 20 اہم اقدامات پر مشتمل یہ دستاویز چین میں اصلاحات کے عمل کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں کھلے پن کے "ایک تاریخی ، وسیع اور اسٹریٹجک اقدام" کا اظہار ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ ڈیٹا وسائل کے بھرپوراستعمال ، حقیقی معیشت کو بااختیار بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ ، ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط ، بہتر اور بڑھانے میں مدد دے گا۔
یہ تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کو ردعمل دے گا اور بین الاقوامی مسابقت میں ملک کے لئے نئے فوائد پیدا کرے گا۔
اس کے علاوہ اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت کے ترقیاتی فوائد میں سب کی جانب سے اشتراک اور باہمی خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
اس سے بیک وقت اعداد و شمار کے وسائل کی گورننس کارکردگی بہتر بنانے اور قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ اور دیگر خطوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کی اس بارے حوصلہ افزائی کی جائے گی تا کہ حا لات کے مطا بق قائدانہ کردار ادا کیا جا سکے۔
ادارہ جاتی بہتری بتدریج ہوگی جبکہ اہم شعبوں میں کلیدی رابطے کے معیار جیسے ڈیٹا پراپرٹی کے حقوق کی تعریف ، ڈیٹا سرکولیشن ، اور ٹریڈنگ کو جگہ دی جائے گی۔
حقیقی معاشی ترقی کے فروغ کے لئے عوامی ، کاروباری اور ذاتی کوائف کے قواعد و ضوابط کے مطابق موثر گردش اور استعمال کو فروغ دینے کی آزمائش بھی کی جائے گی۔