• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا حیاتیاتی تنوع کانفرنس میں کلیدی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا مطالبہتازترین

November 18, 2022

شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) چین نے  آئندہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس میں کلیدی مسائل پراتفاق رائے پیدا کرنے اور2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی منظوری کےلیے کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس (کوپ 15) کے 15ویں اجلاس کے صدارتی نمائندے ژاؤ ینگ من نے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے دن پر موسمیاتی تبدیلی کانفرنس،کوپ 27 کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں 7 سے 19 دسمبر کو ہونے والی کوپ15 کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک پرعزم اور عملی فریم ورک کی منظوری دیں۔

چین کی وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کو درپیش دو ماحولیاتی بحران ہیں  جن کا اسباب سے گہرا تعلق ہے اور اس کے لیے ایک مربوط ردعمل اور منظم گورننس کی ضرورت ہے۔ ژاؤ نے کہا کہ ورکنگ گروپ کی مشاورت کے چار ادوارکے بعد، 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن کئی اہم مسائل پر کافی اختلافات ابھی باقی ہیں۔