• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا غزہ میں جنگ بندی اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا خیرمقدمتازترین

November 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے غزہ میں جنگ بندی اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار تمام کوششوں کا خیرمقدم  کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہارفلسطین-اسرائیل مسئلے پر باقاعدہ پریس بریفنگ میں غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے میں امداد سے متعلق شرائط کی خلاف ورزی اور مسلسل فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں اس وقت تک تاخیر کرے گا جب تک کہ اسرائیل امدادی ٹرکوں کو شمالی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ  جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فوری طور پر غزہ کی پٹی پر حملے اور کارروائیاں دوبارہ شروع کردے گی اور یہ کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو ختم کرنے تک لڑائی جاری رہے گی۔

وانگ نے کہا کہ جب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تین گروپوں کو رہا کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امن کی طرف قدم چاہے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے مشکلات خواہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ہر ممکن کوشش سے اس پر قابو پانا چاہیے۔