• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا غزہ میں امداد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کو 30 لاکھ ڈالر کا عطیہتازترین

August 05, 2024

رام اللہ(شِنہوا) چین نے مشرق قریب میں فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا )کو غزہ میں ہنگامی انسانی  ہمدردی  کی کوششوں میں مدد دینے کیلئے  30 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

ریاست فلسطین میں عوامی جمہوریہ چین کے دفتر کے سربراہ ژینگ جی شین نے  یو این آر ڈبلیو اے کی ڈپٹی کمشنر جنرل(آپریشنل سپورٹ) انتونیا میری ڈی میو کیساتھ  تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر ژینگ نے کہا کہ چین نے فعال کارکردگی  کیلئے ہمیشہ انروا کی مدد کی ہے، انہوں نے عا لمی  برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ادارے کے کام میں مدد فراہم کریں جبکہ چین نے گزشتہ سال غزہ کا تنازعہ شروع ہونے کے بعد اس ادارے کو ہنگامی نقد امداد فراہم کی  تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی سکیورٹی اقدامات  پر عملدر آمد جاری رکھے گا اور غزہ میں جلد از جلد لڑائی کے خاتمے ،  تباہ کن انسانی صورتحال کو کم کرنے اورر دو ریاستی حل کیلئے بین الاقوامی برادری کیساتھ ملکر کا م کرے گا۔

چین کی مسلسل حمایت پر ڈی میو نے انروا کی جانب سے  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا تعاون اہم ہے۔

انہوں نے غزہ  میں انسانی بحران کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔