ویانا(شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی سخت، آزاد اورموثر طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ کیاہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس میں کہا کہ جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر بین الاقوامی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور جاپان کے ہمسایہ ممالک کی شدید مخالفت میں کمی نہیں آئی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جاپان نے حال ہی میں فوکوشیما جوہری پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کا چھٹا دور شروع کیا ہے، لی نے جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کو صاف کرنے والے آلات کے طویل مدت کے لیے کارآمد رہنے بارے ، نگرانی کے موجودہ انتظامات کے موثر ہونے، جاپانی حکومت کی کمزور نگرانی اور فوکوشیما پلانٹ کی آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے افراتفری پر مبنی انتظامات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔