• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا فوکوشیما کے تابکار پانی کے اخراج کی آزادانہ اور طویل مدت موثر بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہتازترین

August 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپان  سے کہا ہے کہ وہ  متاثرہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا آلودہ پانی سمندر میں  پھینکنے کے معاملے میں ایک آزادانہ  اور طویل مدتی  موثربین الاقوامی نگرانی کا طریقہ کار وضع کرنے میں مکمل تعاون کرے جس میں اس  کے ہمسائیہ ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ  نے جاپانی حکومت کی جانب سے ایک سال قبل جوہری آلودہ پانی سمندر برد کرنے  کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت  اور جاپان کی جانب سے چین سے آبی مصنوعات پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست کے  حوالے سے  ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ  ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کے بغیر، جاپان نے یکطرفہ طور پر فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا شروع  کیا جس سے دنیا کو خطرات لاحق ہو گئے اور یہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،  جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے نہ ہی پڑوسی ممالک کے ساتھ  اچھے  تعلقات کی عکاسی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس نے بارہا جاپان سے اپنے  شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ماونے کہا کہ یہ مکمل طور پر جائز، معقول اور ضروری ہے کہ چین اور دیگر ممالک جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے ردعمل میں خوراک کے محفوظ ہونے  اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔