• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا دوبارہ کھلنا کمبوڈیا کی معیشت میں نئی جان ڈال دے گا، کمبوڈین وزیراعظمتازترین

January 03, 2023

کراتی ، کمبوڈیا  (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے  کہ چین کی جانب سے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنا اس  مملکت   کی معیشت اور سیاحت میں  نئی جان ڈال دے گا۔

ہن سین نے  کہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے 8 جنوری سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے بعد سے کمبوڈیا اور دیگر ممالک  یکساں طور پر چینی سیاحوں کے استقبال کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے چین کی مالی معاونت  سے دریا پر  پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد  رکھنے کی تقریب کے دوران کہا  کہ کمبوڈیا چینی سیاحوں کے لیے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سیاحوں کی واپسی پر یہ  جنوب مشرقی ایشیائی قوم انہیں  خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہے،اور ان کی موجودگی ملک کی سیاحت اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ہن سین نے کہاکہ جب چین اپنی سرحدیں دوبارہ کھولے گا تو پروازوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور اسی لیے ہم  پرامید ہیں کہ 2023 میں تقریباً 20 لاکھ چینی سیاحوں کو دوبارہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

کمبوڈیا کے رہنما کے مطابق نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے قبل  2019 میں کمبوڈیا نے 23 لاکھ60   ہزار چینی سیاحوں کوخوش آمدید کہا تھا۔