• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہتازترین

October 31, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظورکی جس میں فوری اور پائیدار انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا  ،یہ قرار داد درست سمت کی طرف ایک اشارہ ہے۔

سفیر نے کہا کہ چین تنازعہ کے فریقین سے ہر قسم کی لڑائی بند کرنے، فوری طور پر جنگ سے دستبردار ہونے، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور صورتحال کو مزید  کشیدہ ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مستقل نمائندے نے کہا کہ کہ چین قابض طاقت کے طور پر اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، غزہ کا محاصرہ مکمل ختم کرے، فوری طور پر ہنگامی انخلاء کا حکم واپس اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کی تیزرفتار بحالی کرے تاکہ انسانی حقوق کی اس سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر پامالی کو  روکا جا سکے۔