جنیوا(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے سمندرمیں اخراج کے معاملے پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اخراج کو روکے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھن سو نے پینے کے صاف پانی اور صفائی سے متعلق انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر فوکوشیما کا جوہری آلودہ پانی واقعی محفوظ ہے تو جاپان کواسے سمندر میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہے تو یقینی طور پراسے سمندر میں نہیں پھینکنا نہیں چاہئے۔
چھن نے بتایا کہ جاپانی حکومت نے یکطرفہ اور زبردستی فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہانا شروع کیا، جس سے بحرالکاہل کے ساحلی ممالک اور یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگوں کے صحت، ترقی اور ماحولیاتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔