نیویارک(شِنہوا)چین کا اندرون ملک سیاحتی شعبہ وبا کےباعث کم ترین سطح پر آنےکے بعد بحالی کی جانب گامزن ہے۔سی این بی سی نے فچ ریٹنگز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی جانب سے بکنگ میں اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران سیاحتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
اس ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تیزی ایک ایسے موقع پر آرہی ہے جب چین کی سیاحتی آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں وبا شروع ہونے سے پہلے 2019 کی آمدنی کے تقریباً نصف تک پہنچ گئی تھی۔
چین میں فِچ ریٹنگز کے تجزیہ کار فلورا ژو اور جینی ہوانگ کا کہنا ہے کہ سیاحتی شعبے میں سست رفتاربحالی کی وجہ سے معاشی ترقی محدودہوگئی تھی ،کیونکہ ملک کی جی ڈی پی میں 2019 کے دوران اس شعبے کا حصہ تقریباً 11فیصداور قومی روزگار کا 10 فیصد تھا۔