• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کامطالبہتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نےامریکہ پرزور دیا کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرتے ہوئے چینی علاقے کے ساتھ فوجی روابط ختم کرے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ مطالبہ جمعرات کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں  امریکہ کی جانب سے تائیوان کو طیاروں کے پرزہ جات اور آلات کی فروخت کی منظوری سے متعلق رپورٹس پرایک سوال کے جواب میں کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چینی علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اورچین-امریکہ تین مشترکہ دستاویزات خصوصاً17 اگست کے اعلامیہ کی شرائط  کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلحے کی فروخت چین کی خودمختاری اورسلامتی کے مفادات اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے جس سے "تائیوان کی آزادی" کی  علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام جاتا ہے۔  ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ کے اس اقدام سے سخت غیر مطمئن اوراس کی بھرپور  مخالفت کرتا ہے اور اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔